شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے تعاون 36 طالبات کو وظائف تقسیم کردیئے گئے

جمعرات 25 جنوری 2018 19:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے 2015-16 ء میں طالبات کو سکالر شپ دیئے گئے اس پروگرام کے تحت 2015 ء میں کل 36 طالبات کو وظائف دیئے گئے، وظائف حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق شعبہ انگل ‘ معاشیات اور سائیکالوجی سے ہے، وظائف کی یہ رقم چوتھے سمسٹر کی طالبات کے لئے مخصوص تھی ، اس حوالے سے 2016 ء میں فرسٹ اور سیکنڈ سمسٹر سے تعلق رکھنے والی 39 طالبات کو وظائف دیئے گئے جس کی کل مالیت 1,21,505 تھی،تمام وظائف یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیعہ سلطانہ نے طالبات میں تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار ایڈمشن نین تارا بھی موجود تھیں ۔