لاہور،پنجاب یونیورسٹی لاہور میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے

تاہم بعض تحفظات کے پیش نظر گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ایک ہزار طلباء وطالبات اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے غیر حاضررہے

جمعہ 26 جنوری 2018 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی لاہور میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے تاہم بعض تحفظات کے پیش نظر گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ایک ہزار طلباء وطالبات اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے غیر حاضررہے دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پانچ روز گزر جانے کے باوجود یونیورسٹی سے پولیس کو نہیں ہٹایاگیا گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کی جامعہ مسجد سمیت یونیورسٹی کے تمام داخلی راستوں و بوائز ہاسٹلز کے باہر بھاری تعداد میں پولیس تعینات رہی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ گرفتاریوں کے خوف سے ہنگامہ کا باعث بننے والی دونوں طلباء تنظیموں کے طلباء ہوسٹلوں میں نہیں آ رہے جبکہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے دو سو سے زائد طلباء گرفتار ہیں۔