کراچی، رینجرز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 مشتبہ افرادگرفتار

جمعہ 26 جنوری 2018 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد عبدالخالق کو گرفتار کیا گیا ہے ،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہے،عوامی کالونی سے ایم کیو ایم حقیقی کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 3کارندے بھی گرفتار کیے گئے ہیں ملزمان میں وسیم عرف لیاری،وقاص اور غضنفر عرف گلابی شامل ہے،تینوں ملزمان ناجائز اسلحے کی خریدو فروخت اور لوٹ مار کی وارداتوں مین ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اسٹریٹ کرمنلز اسامہ عرف شکیل اور انور بھی شامل ہیں ۔پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :