کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلانے کے لئے مزید مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،گورنر سندھ
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، عہدیداروں سے گفتگو
جمعہ 26 جنوری 2018 22:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و اقتصادی مرکز ہے کیونکہ 90 فی صد بین الاقوامی کمپنیوں کے صدر دفاتر یہاں واقع ہیں۔
اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شہر قائد میں موجودگی اس کی اہمیت کو اور زیادہ اُجاگر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی پورے ملک کو متاثر کرتی ہے، اس لئے 2013 میں سب سے پہلے یہاں کے حالات درست کرنے پر توجہ دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی نقشہ پر کراچی کو نمایاں جگہ دلانے کے لئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے کیونکہ اگر کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی خواہش کا اظہار نہایت خوش آئند ہے اور اس سے نہ صرف روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گے بلکہ صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ گورنر سندھ نے سی پیک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خطے کے لئے اپنی نوعیت کا انتہائی منفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل نہ صرف پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا باعث ہوگی بلکہ اس سے چین کو بھی زرمبادلہ کی خطیر بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ وہ کسی دشواری کے بغیر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ چیمبر کے صدر خالد منصور نے کہا کہ خصوصاًگزشتہ ایک سال کے دوران کاروباری برادری کا وفاقی حکومت سے رابطہ مزید مستحکم ہوا ہے جس کی بڑی وجہ گورنر سندھ کی کاوشیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری صرف سازگار ماحول چاہتی ہے تاکہ مزید سرمایہ کاری کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.