قیامِ امن کیلئے بالآخر افغانوں کو ہی بیٹھ کر بات کرنا ہو گی،وزیراعظم
پیر 5 فروری 2018 15:29
(جاری ہے)
وزیرِ اعظم عباسی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیامِ امن کیلئے بالآخر افغانوں کو ہی بیٹھ کر بات کرنا ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جو سرحد پار افغانستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔انھوں نے گزشتہ نومبر میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے مبینہ طور پر وابستہ 27 افراد کی افغانستان حوالگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ "معمول" کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ تھا۔"یہ افغان شہری تھے جنہیں پاکستان میں گرفتار کیا گیا۔ یہ ہمارے ہاں کسی دہشت گرد حملے میں ملوث نہیں تھے۔ بصورت دیگر ہم یہیں پر ان کے خلاف مقدمات چلاتے۔ لہذا ہم نے انھیں افغانوں کے حوالے کر دیا۔امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق سخت موقف کے باوجود وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ بات چیت اور انٹیلی جینس تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان کے لیے امریکی فوجی امداد پہلے ہی "بہت معمولی" تھی اور اتحادی اعانتی فنڈ کی مد میں پاکستان کو اب بھی اربوں ڈالر وصول کرنے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے دہشت گردوں کے خلاف مبینہ طور پر فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے کی بنیاد پر گزشتہ سال کے اختتام پر پاکستان کی فوجی امداد معطل کر دی تھی جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.