پاکستان کی ترقی و استحکام بلوچستان کی ترقی واستحکام سے وابستہ ہے، میر عبدالقدوس بزنجو
نوجوان قوم کے اثاثہ ہیںان کواعلیٰ ومعیاری تعلیم ،پرامن ماحول اور بہترین مواقعوں کی فراہمی کے لئے حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اصل مقصد انہیں حساس دلانا ہے کہ حکومت ان کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمارا سفارتی اور اخلاقی تعاون کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا وزیر اعلی بلوچستان کا طالبعلموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
پیر 5 فروری 2018 23:22
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تقریب کشمیریوں کے نام کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب کرے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمارا سفارتی اور اخلاقی تعاون کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو دیکھ کر مجھے بے انتہاخوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ آپ اس صوبے اور ملک کا مستقبل ہیں ، آپ سی بہت سے امیدیں وابستہ ہیں، آپ نے ملک اور صوبے کو مختلف شعبوں میں آگے لیجانا ہیں، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنا قیمتی وقت حصول تعلیم پرخرچ کر کے دل لگاکرمحنت کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے سی پیک کی صورت میں صوبے میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے معیاری تعلیم حاصل کر کے ہمارے نوجوانوں نے ان منصوبوں میں بھر پور حصہ لے کران کو کامیاب کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چند منفی عناصر جو نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارا صوبہ ترقی کرے ہماری یوتھ کو ورغلا کر تباہی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں لیکن ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہمارا صوبہ اور ملک ترقی کریگا اور دشمن کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑئیگا۔ نوجوانون کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں تمام شعبوں میں ترقی کرنا ہے اور ترقی کے اس خواب کو ہم اس وقت عملی جامہ پہنا سکتے ہیں جب ہم حصول تعلیم کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں تبدیلی کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا اور صوبے میں خوشحالی لانا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے آپ نوجوانوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے دورازے عوام کے لئے کھلے ہیں ، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ہمارا عزم ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جائے ، کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا بنا کر اس کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے بے روزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،مختلف محکموں میں بھرتیوں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو مقدم رکھا جائیگا تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے طلباو طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔تقریب میں بلوچستان یوتھ موبلائزیشن کیمپین کے تحت 450طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.