کراچی، انتظار قتل کیس میں نامزد ملزم طارق رحیم کی ضمانت میں 15فروری تک توسیع

ہفتہ 10 فروری 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے انتظار قتل کیس میں نامزد ملزم طارق رحیم کی ضمانت میں 15فروری تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں انتظارقتل میں ملزم طارق رحیم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 15فروری تک توسیع کردی ۔ملزم کا نام درخشاں میں قتل ہونے والے نوجوانوں انتظار کے قتل کیس میں نامزد ہے۔قتل کیس میں گرفتار 8 اے سی ایل سی اہلکار جیل میں ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :