پی آئی اے کی استعداد نہ ہو نے کے با عث دیگر ایئرلائنز کو حج آپریشن میں شامل کیا جاتا ہے،حکومت

بائیومیٹرک کے مسئلے پر سعودی عرب کے سفیر سے بات ہوگئی، جلد اسکا حل نکل آئے گا،جب سے وزارت ہائوسنگ بنی ہی25 ہزار پلاٹ حکومتی ملازمین کو دیئے گئے ، تھلیاں ہا ئو سنگ سکیم پی اے سی میں زیر التواء ہے، تھلیاں میں حکومتی ملازمین کو ایک کنال کا پلاٹ 24 لاکھ میں دے رہے ہیں ، ہمارے پاس گند م اور چینی اضافی مقدار میں مو جو د ہے ، ادویات کے 2015 میں 43,933 نمونے لئے گئے جن میں سے 538 غیر معیاری جبکہ 252 جعلی قرار دیئے گئے 2016 میں 74,031 نمونوں میں سے 813 غیر معیاری جبکہ 97جعلی قرار دیئے گئے، اسی طرح 2017 میں 61266 نمونوں میں سے 592 غیر معیاری جبکہ 83 جعلی قرار دیئے گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کل اراضی 10964 ایکڑ ایک کنال اور آٹھ مرلہ ہے جبکہ اس کی کل آمدنی 271.401 ملین ہے قومی اسمبلی میں وفاقی وزراء اکرم خان درانی اور سردار محمد یوسف کے ارکان کے سوالوں کے جواب

جمعرات 15 فروری 2018 15:20

�سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) قومی اسمبلی کوآگاہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی استعداد نہ ہو نے کے با عث دیگر ایئرلائنز کو حج آپریشن میں شامل کیا جاتا ہے ،بائیومیٹرک کے مسئلے پر سعودی عرب کے سفیر سے بات کی گئی ہے جس کا جلد کا حل نکل آئے گا،جب سے وزارت ہائوسنگ بنی ہی25 ہزار پلاٹ حکومتی ملازمین کو دیئے گئے ، ، تھلیاں ہا ئو سنگ سکیم پی اے سی میں زیر التواء ہے، تھلیاں میں حکومتی ملازمین کو ایک کنال کا پلاٹ 24 لاکھ میں دے رہے ہیں ، ہمارے پاس گند م اور چینی اضافی مقدار میں مو جو د ہے ، ادویات کے 2015 میں 43,933 نمونے لئے گئے جن میں سے 538 غیر معیاری جبکہ 252 جعلی قرار دیئے گئے 2016 میں 74,031 نمونوں میں سے 813 غیر معیاری جبکہ 97جعلی قرار دیئے گئے، اسی طرح 2017 میں 61266 نمونوں میں سے 592 غیر معیاری جبکہ 83 جعلی قرار دیئے گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کل اراضی 10964 ایکڑ ایک کنال اور آٹھ مرلہ ہے جبکہ اس کی کل آمدنی 271.401 ملین ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں کیا۔رکن خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا کہ بھارہ کہو سکیم 2009 میں شروع ہوئی، میڈیا میں بات آئی کہ یہاں کرپشن ہوئی ہے جس پر سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا ،2013 تک یہ کیس عدالت میں رہا پھر عدالت نے فیصلہ کیا کہ اس میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ابھی تک کیس ہائیکورٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے وزارت ہائوسنگ بنی ہی25 ہزار پلاٹ حکومتی ملازمین کو دیئے گئے ، تھلیاں ہائوسنگ سکیم میں کام شروع ہو، پبلک اکائونٹس کمیٹی میں تھلیاں سکیم پر بات ہوئی، ایک رکن کمیٹی نے کہا کہ چوبیس ارب کی کرپشن ہوئی ہی ہم نے کسی کو ایک پیسہ نہیں دیا اور کرپشن کیسے ہوگئی، تھلیاں سکیم پی اے سی میں زیر التواء ہے، بھارہ کہو میں 20 ہزار کنال زمین ہے ہم نے دس ہزار کنال کی سمری وزیراعظم سے منظور کرائی ہے، ہم اکثر اتنے بے بس ہوجاتے ہیں ، ہر منگل کو کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کاموں کی منظوری دی جاتی ہے۔

اس موقع پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے رکن سردار عاشق گوپانگ نے ایوان کو بتایا کہ واقعی ہائوسنگ کا محکمہ بے بس ہوچکا ہے تھلیاں سکیم پر محکمے نے کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا لیکن لوگوں سے اربوں روپے اکٹھے کئے ہوئے ہیں۔ وزارت ہائوسنگ نے عوام کا پیسے سے شیئرز خرید رہی ہے،تھلیاں منصوبہ ناقابل عمل ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ تھلیاں میں حکومتی ملازمین کو ایک کنال کا پلاٹ 24 لاکھ میں دے رہے ہیں ۔

اس موقع پر رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ایوان کو آگاہ کیا کہ حج کی ایئرسروس کے 2011 کے معاہدے کے تحت پچاس فیصد عازمین حج پی آئی اے جبکہ پچاس فیصد سعودی ایئرلائن کے ذریعے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال 44ہزار چار سو چوالیس کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا گیا لیکن پی آئی اے کی اتنی استعداد نہیں ہے اس لئے باقی ایئرلائنز کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے‘ 35ہزار سعودی ایئرلائن‘ 34ہزار شاہین ایئر اور 16 ہزار کا ایئربلیو کے ساتھ معاہدہ ہوا۔ سردار یوسف نے بتایا کہ بائیومیٹرک کے حوالے سے سعودی عرب کے سفیر سے بات ہوئی ہے بائیو میٹرک کے مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نی2016-17 میں 54 اور 2017-18 کے دوران 80 شٹر مرغ کے فارم رجسٹرڈ کئے۔

رکن اسمبلی بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی جانب سے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں ماہرین نفسیاتی امراض کی تعداد ایک لاکھ آبادی پر 0.3 فیصدہے، رکن اسمبلی ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گندم کی سالانہ ضرورت 25.8 ملین ٹن اور چینی کی 5.3 ملین ٹن ہے ہمارے پاس دونوں غذائی آئٹمز اضافی ہیں ،سال 2013 میں گندم کی 24.21 ملین ٹن پیداوار ہوئی جبکہ گنے کی 63.75 ملین ٹن پیدا وار ہوئی تھی ۔

2016-17 میں گندم 26.61 اور گنا 73.60 ملین ٹن پیداوار ہوئی،بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں گندم اور گنے کی مقامی قیمتیں زائد ہیں لہذا مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے ضمن میں 2015 سے ان اشیاء کی برآمد کے لئے سامان مال تجارت پر چھوٹ وفاقی حکومت فراہم کررہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزارت صحت کی جانب سے غیر معیاری جعلی اور نقلی ادویات کے خلاف کی گئی کارروائیوں سے متعلق تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ 2015 میں 43,933 نمونے لئے گئے جن میں سے 538 غیر معیاری جبکہ 252 جعلی قرار دیئے گئے اسی طرح 2016 میں 74,031 نمونوں میں سے 813 غیر معیاری جبکہ 97جعلی قرار دیئے گئے۔

اسی طرح 2017 میں 61266 نمونوں میں سے 592 غیر معیاری جبکہ 83 جعلی قرار دیئے گئے۔ رکن اسمبلی ثریا اصغر کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کل اراضی 10964 ایکڑ ایک کنال اور آٹھ مرلہ ہے جبکہ اس کی کل آمدنی 271.401 ملین ہے۔