جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے سے ز خمی ہو نے والے بچوں کو ہسپتال میں سہولیات نہ دینے پرقبائلیوں کا احتجاج رنگ لے آیا

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب مذکرات ‘ دونوں زخمی بچوں کو پشاور منتقل کردیا گیا‘

جمعہ 16 فروری 2018 19:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے سے ز خمی ہو نے والے بچوں کو ہسپتال میں سہولیات نہ دینے پرقبائلیوں کا احتجاج رنگ لے آیا ،کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب مذکرات ‘ دونوں زخمی بچوں کو پشاور منتقل کردیا گیا‘جنوبی وزیرستان میں اب تک جیتنے بچے شہید یا زخمی ہوئے ہیں ان کو بھی دیگر پاکستانیو ں جیسا معاوضہ دیا جائیگا جنوبی وزیرستان میں موجود ہسپتال میں ادویات اور سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائیگا اور ہر ہسپتال میں ایمبولینس مہیا کی جائیگی،FDMAکے ذریعے بھر تی کئے گئے تمام نان لوکل کو فارغ کیا جائیگا ، علاقہ سمال بوبڑوغیرہ کے متاثرین کو دیگر TDPsکی طرح مراعات دیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتالوں میں اگر آئندہ اس طرح غفلت برتی گئی تو ہسپتال کیMSکو فوری طور بر طرف کیا جائے گا۔وزیرستان لے جانے تمام ایمرجنسی مریضوں کو راہداری سے استثنی حاصل ہو گا۔مذاکراتی کمیٹی میں شیراللہ وزیر،شاکر محسود فاروق محسود،عدنان بیٹنی،بلال محسود،جگنو وزیرستانی اور عالمزیب محسود شامل تھے۔