Live Updates

دولہا 66سال اور دلہن پچاس سالہ طلاق یافتہ یارانہ وجہ ہو تو خلق خدا سے ددرلعنت فٹے منہ کی آوازیں آتیں ہیں‘ رانا ثناء اللہ خان

نواز شریف کو صدارت سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں اگر یہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں تو ووٹ پارلیمنٹ کی حرمت اور طاقت کیلئے جو تحریک نوازشریف چلارہے ہیں ایک فیصلے سے ہر شخص کو سمجھ آ جائے گی‘ شادی مقدس بندھن ہے ایک شرعی ذمہ داری ہے انسان شادی کے بغیرمکمل نہیں ہوتا اگر دولہا 66سال اور دلہن پچاس سالہ طلاق یافتہ یارانہ وجہ ہو تو خلق خدا سے ایسی آواز آتی ہے ددرلعنت فٹے منہ‘ ویسے پیروں کا اچھا تاثر نہیں لیکن پنکی پیر نے بھٹہ بٹھا دیاہے‘ مجھے شک ہے شاید پہلے ریحام خان کی طرح شادی بنتی نظر نہیں آ رہی‘عمران خان ولیمہ پر مجھے نہیں بلائیں گے مفتی سعید کو عمران خان نے اپنی شادیوں کیلئے رکھا ہے‘میڈیا سے گفتگو

پیر 19 فروری 2018 22:19

دولہا 66سال اور دلہن پچاس سالہ طلاق یافتہ یارانہ وجہ ہو تو خلق خدا سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانو رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے صدر رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا نواز شریف کی صدارت سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں اگر یہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں تو ووٹ پارلیمنٹ کی حرمت اور طاقت کیلئے جو تحریک نوازشریف چلارہے ہیں ایک فیصلے سے ہر شخص کو سمجھ آ جائے گی‘ شادی مقدس بندھن ہے ایک شرعی ذمہ داری ہے انسان شادی کے بغیرمکمل نہیں ہوتا اگر دولہا 66سال اور دلہن پچاس سالہ طلاق یافتہ یارانہ وجہ ہو تو خلق خدا سے ایسی آواز آتی ہے ددرلعنت فٹے منہ‘ ویسے پیروں کا اچھا تاثر نہیں لیکن پنکی پیر نے بھٹہ بٹھا دیاہے‘ مجھے شک ہے شاید پہلے ریحام خان کی طرح شادی بنتی نظر نہیں آ رہی‘عمران خان ولیمہ پر مجھے نہیں بلائیں گے مفتی سعید کو عمران خان نے اپنی شادیوں کیلئے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ نوازشر یف کو پانامہ کی بجائے اقامہ پر سپر یم کورٹ نے کیوں نکالا اصل میں نواز شریف کے بیانیہ میں کامیابی ہوئی پانامہ میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا نواز شریف کونااہل اور وزارت عظمی سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا کمزور فیصلہ نواز شریف کی بیانیہ کے آگے ٹھہر نہ سکا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو لیڈ کرنے کیلئے نوازشریف کے صدر رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا نواز شریف کی صدارت سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں اگر یہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں تو ووٹ پارلیمنٹ کی حرمت اور طاقت کیلئے جو تحریک نوازشریف چلارہے ہیں ایک فیصلے سے ہر شخص کو سمجھ آ جائے گی ٹکرا? نہیں ہوگابلکہ کامیابی سے منزل مقصود تک پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صدارت پر سب کو مکمل اعتمادہے ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا پیروں اور بزرگوں کی عزت کرتا ہوں داتا صاحب سخی سرور کی وجہ سے اسلام پھیلا اور پھر پیری مریدی پھیلی‘ دعا اللہ کے سوا کسی اور پیر یاپیرنی سے دعا نہیں مانگنی چاہئے عوام ووٹ سے پارلیمنٹ میں منتخب کرتے ہیں جے آئی ٹی عوام ہیں اکیس کروڑ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ر یفرنس کا مذاق ہورہاہے نواز شریف مریم اور کیپٹن صفدر کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا نیب آفیسر جو تحقیقات کررہے ہیں ان کی باتوں کو لوگوں تک پہنچائیں گے کس طرح دبا? میں لاکر ریفرنس تیارکروائے جارہے ہیں معاملہ عوام کی جے آئی ٹی کے پاس جائے تو وہ فیصلہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنائ اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ہنی مون منانے کے قابل ہیں تو کہیں نہ کہیں جانا چاہیے چھیاسٹھ سال بعد ہنی مون کی بات نہیں کر سکتا عمران خان کو ہنی مون کیلئے ٹکٹ اور ہوٹلنگ کی آفر دوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات