سماجی شعبہ کی ترقی میں نجی ادارے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ گورنر سندھ
منگل 20 فروری 2018 21:20
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ روٹری کلب پورے ملک سے موذی مرض پولیو کے خاتمہ کے لئے بے مثل کردا ر اداکر رہا ہے ، ہر طبقہ فکر ، علما ء کرام ، سیاسی اکابرین اور علاقائی معززین کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمہ کی حکمت عملی کی تیاری روٹری کا زبردست اقدام ہے اس سے ان عناصر کو شکست ہوئی جو پولیو مہم کو ملک و اسلام دشمنی سے تعبیر کر رہے تھے ، تواتر سے جاری مہم سے پورے ملک میں پولیو کے مرض میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ، روٹری کلب کے ذریعہ بین الاقوامی سرحد اورعلاقائی داخلی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر ہر ایک بچہ کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جو اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے معاون ثابت ہو رہا ہے ، روٹری کلب سمیت سماجی شعبہ پر کام کرنے والے دیگر نجی اداروں کے ساتھ حکومت کا تعاون جاری رہے گا، نگراں سیٹ اپ میں بھی پولیو کے خاتمہ کی مہم جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں بھی روٹری کلب کی خدمات قابل ستائش ہیں تعلیم کے فروغ با الخصوص دور دراز کے علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں ادارہ اہم خدمت انجام دے رہا ہے جس سے خواندگی کی شرح میں اضافہ بھی یقینی ہے ، تعلیم سے لوگوں میں شعور اجاگر ہو تا ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بھی بلند کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سماجی شعبہ میں کام کی مزید گنجائش ہے، لوگوں کی فلاح و بہبو د کے کاموں سے ملکی ترقی و سماجی خوشحالی یقینی ہے ، نجی اداروں کے اقدامات دیگر افراد کے لئے قابل تقلید ہیں ، روٹری کی خدمات کے باعث تعلیم کے فروغ ، طبی سہولیات کی فراہمی اور پولیو کے مرض کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ ملاقات میں چیئر مین نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ان کا ادارہ صوبہ میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے دائرہ کار میں مزید توسیع دینے کے لئے بھرپو ر اقدامات یقینی بنا رہا ہے ، پولیو کے مرض کے خاتمہ میں حکومت کا تعاون مثالی رہا ہے ، غربت و جہالت کے خاتمہ اور طبی سہولیات کی فراہمی ایک جذبہ کے تحت کررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ادارہ کے فعال کردار میں گورنر سندھ کا تعاون اہم ثابت ہو رہا ہے، روٹری کلب حکومت کے تعاون سے مزید عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.