کیا نیب لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے ،تذلیل کرنے کیلئے ہے، پیر کو پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کرینگے‘ رانا ثناء اللہ
احد چیمہ کی گرفتاری جس انداز سے کی گئی وہ انتہائی قابل اعتراض ہے، نیب آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرے مائنس نواز کے فارمولے پر کام کرنے والے 2018ء میں ناکام ہوں گے ،نواز شریف پلس ہیں اور پلس ہی رہیں گے‘ میڈیا سے گفتگو
جمعہ 23 فروری 2018 17:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایسے فیصلوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی،نواز شریف نے وہ کونسا جرم کیا ہے، جس کی بنیاد پر ان کو بطور ایک سیاسی جماعت کے صدر کے فیصلوں کو تحفظ نہیں دیا گیا،نواز شریف کا کیا یہ جرم ہے کہ موٹروے بنائی ،ملک کوایٹمی طاقت ملک کو بنایا،یا یہ جرم ہے کہ وہ ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔
پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سینٹ کے انتخابات سے آئوٹ کر دیا گیا ہے ،ان فیصلوں سے پوری قوم صدمے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں اور فیصلوں کا احترام کرتے ہیں جبکہ مائنس نواز کے فارمولے پر کام کرنے والے 2018ء میں ناکام ہوں گے، نواز شریف پلس ہیں اور پلس ہی رہیں گے اور اس ملک میں نواز پلس فارمولے کے تحت ہی سیاست ہو سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر وہی ہو گا جس کو نواز شریف بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری نیب نے جس انداز سے کی ہے وہ انتہائی قابل اعتراض ہے، نیب قانون کے مطابق پہلے انکوائری کی جاتی ہے اور ثبوت آنے کے بعد اس کو بورڈ میں پیش کیا جاتا ہے، جس کے بعد ریفرنس دائر کیا جاتا ہے، عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ہی کسی کو گرفتار کیاجاتا ہے۔ احد چیمہ کو پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا، اس وقت پنجاب میں تمام آفیسرز نے پنجاب حکومت کو وارننگ دی ہے کہ ایسی صورتحال میں کام نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کے بارے میں ان اینکر کی طرح بات کریں کہ اربوں کی کرپشن ہوئی ہے تو وہ غلط ہے،احد چیمہ نے ایک آبائی گھر بیچ کر زمین خریدی،اگر یہ کوشش ہو رہی ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کام کو روکا جائے تو ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ جبکہ نیب کے کردار کے حوالے سے پیر کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں قرار داد بھی پیش کریں گے ۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی ہے، پنجاب حکومت کسی بھی کرپٹ افسر کی حمایت نہیں کرتی تاہم کیا نیب لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور تذلیل کرنے کے لیے ہے، اس معاملے کو وفاقی حکومت اور چیئرمنی نیب کے نوٹس میں لا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.