نیب اپنا کام ضرور کرے ،قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ لوگوں کی عزت ونفس کا بھی خیال رکھے‘ گورنر پنجاب
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کے مینڈیٹ کو بڑھانا چاہئے جس سے دیگراداروں پر بوجھ کم ہوگا‘ رفیق رجوانہ کا سیمینار سے خطاب میگا پراجیکٹس کا بھی آڈٹ کرینگے ، آئی ٹی کی مدد سے فرانزک آڈٹ کا نظام لا رہے ہیں ‘قانون سازی کے ذریعے مزید اختیارات ملنے کا امکان ہے‘جاوید جہانگیر
جمعہ 23 فروری 2018 20:53
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں پبلک اکائونٹس کمیٹیاں اپنے کام بخوبی طریقے سے کررہی ہیںلیکن انہیں مزید فعال ہوناچاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزید شفافیت ہونی چاہئے تاکہ اعتماد کی فضاء قائم ہو اور بین الاقوامی اعتماد کا رشتہ بڑھے۔گورنر نے کہا کہ فنانشل گورننس کثیر حامل ہے جس میں مزید مضبوطی لانی چاہئے۔انہوں بتایا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان ادارہ قومی خد مت کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے لیکن اس کے بارے میں عوام میں مزید آگاہی ہونی چاہئے۔انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام سمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ملکی تاریخ میںاپنی نوعیت کا پہلا سمینار ہے اس طرح کے سیمینارزکا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں اکائوٹنگ اور آڈیٹنگ کا جدید تصور ناگزیر ہے اور ہمیں جدت کی طرف بڑھنا چاہئے۔انہوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کی مضبوطی اور اس کے مینڈیٹ میں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میگا پراجیکٹس کا بھی آڈٹ کریں گے ،ہم آئی ٹی کی مدد سے فرانزک آڈٹ کا نظام بھی لا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان ادارے کے اختیارات ابھی محدود ہیں تاہم وفاقی حکومت نے قانون سازی شروع کی ہے جس سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے مزید اختیارات ملنے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرفارمنس آڈٹ کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں ہماری آڈٹ رپورٹس کے ذریعے ٹرانسپرنسی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیمینارکا مقصد آڈٹ سسٹم اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو بھی اس ادارہ کے متعلق علم ہو۔انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر کمیونیکیشن،ادارہ کے اہداف کو حکومت اصلاحات کے مطابق بنانا بنیادی چیزیں ہیں جن پر ادارہ کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کا سٹریٹجک پلان 2015-19 اندرونی و بیرونی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمیونیکیشن،تعاون بڑھانے پر زور دیتا ہے جس کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کا تبادلہ،پارلیمنٹرینز ،میڈیا،ڈونرز اورآڈٹ تنظیموںکیلئے کانفرنسز اور و رکشاپس کا انعقاد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ادارہ آڈٹ کا سپریم ادارہ ہے جس کو وفاقی و صوبائی اداروں،خود مختار اداروں،کارپوریشنز و دیگر اداروں کے آڈٹ کا مینڈیٹ حاصل ہے۔سیمینار میںآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گورنر پنجاب کو شیلڈبھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.