آئندہ الیکشن لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پانے والوں اور ملکی ترقی کو روکنے کے لئے انتشار پھیلانے والوں کے مابین ہو گا، عابد شیر علی

اتوار 25 فروری 2018 23:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پانے والوں اور ملکی ترقی کو روکنے کے لئے انتشار پھیلانے والوں کے مابین ہو گا جو پاکستان مسلم لیگ ( ن ) عمدہ کارکردگی کی بنا پر جیتے گی جبکہ دھرنوں اور احتجاجی سیاست کرنے والوں کو خفت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد سٹی میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ مرکزی صدر میلاد کمیٹی الحاج منیر احمد نورانی ‘ طاہر مجید‘ حنیف گجر ‘مولانا ابراھیم چشتی محمد طارق رحمانی ‘ علی احمد گورایہ و دیگر عمائدین علاقہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ کہ قائد پاکستان نواز شریف کی قیادت میں انقلابی معاشی اقدامات کے باعث ملک میں تعمیر و ترقی کیلئے سفر کا سفر جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہیگامسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہی ہے اورکرتی رہیگی ۔

انہوں نے کہا کہحلقہ این ای84کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سماجی و معاشی شعبوں میں ضلع و شہر فیصل آباد ‘پنجاب اور پاکستان میں ترقی کا پہیہ تیز کیا ہے جن میں سی پیک کا شاندار منصوبہ ‘ بجلی کے متعدد منصوبوںکا قیام اور شہر میں واٹر پراجیکٹ ‘ جھال چوک انڈر پاس و فلائی اوور ‘ کینال ایکسپریس وے‘ چلڈرن ہسپتال ‘ شعبہ صحت ‘تعلیم اور مواصلات میں دیگر منصوبے نمایاں ثبوت ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر میلاد کمیٹی الحاج منیر احمد نورانی ‘ ‘ طاہر مجید‘ حنیف گجر ‘مولانا ابراھیم چشتی محمد طارق رحمانی ‘ علی احمد گورایہ نے ناظم آباد سٹی میں سوئی گیس کے منصوبے کی جلد تکمیل کے وعدے پر وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ چوہدری عابد شیر علی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اولین دی ہے یہی وجہ ہے کہ ا ن کے اور انکے والد محترم فخر فیصل آباد چوہدری شیر علی کے منصوبوں شہریوں کے لئے عظیم تحفے ہیں ۔

عوامی خدمت کے پیش نظر عوام نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی انہیں اپنا قیمتی ووٹ دیکر ریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے ۔