مولانا الیاس قادری نے عوام کو پٹرول میں برکت لانے کا وظیفہ بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 مارچ 2018 12:39

مولانا الیاس قادری نے عوام کو پٹرول میں برکت لانے کا وظیفہ بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء)حکومت تو عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے بری خبر دے چکی ہے۔لیکن مولانا الیاس قادری نے پٹرول میں برکت لانے کے لئے ایک وظیفہ بتا کر لوگوں کی اس پریشانی کا حل بتا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا الیاس قادری کہتے ہیں کہ 7بار سورت الکوثر پڑھ کر موٹر سائیکل کی ٹینکی پر دم کری دیں تو پٹرول میں برکت ہو گی۔

مولانا الیاس قادری کہتے ہیں کہ یہ پیسے بچانے کا ایک روحانی علاج ہے۔مولانا الیاس قادری اپنے ساتھ بیٹھے ساتھی سے پوچھتے ہیں کہ تم نے کبھی یہ ٹرائی کیا تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہاں میں نے یہ ٹرائی کیا اور اس سے 30فیصد پٹرول بچ جاتا ہے۔اور جہاں 300روپے کے پٹرول کی ضرورت پڑتی تھی اس وظیفہ کے بعد 200کے پٹرول سے بھی کام چل جاتا ہے۔