
ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جانے کے باوجود حکومتی ادارے کا مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی
محمد علی
جمعہ 27 جون 2025
22:56

(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں 12 اشیا سستی اور 14مہنگی ہوئیں جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88فیصد، ایل پی جی 1.24فیصد، ٹماٹر 0.99فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.69فیصد، خشک پاوڈر دودھ0.03فیصد، تازہ کھلا دودھ0.38فیصد، دہی 0.36 فیصد، جلانے والی لکڑی 0.11 فیصد اور لہسن5.15فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے آلو1.27 فیصد، انڈے 12.27فیصد، پیاز 1.46فیصد، چکن کی قیمتوں میں10.75فیصد، دال ماش 0.49فیصد، دال مونگ 0.39، کیلی2.75فیصد اور آٹا 1.01فیصد سستا ہوا ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.06فیصد کمی کیساتھ منفی 2.06فیصد اور 17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لییمہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.03فیصدکمی کے ساتھ منفی 3.31 فیصد رہی ہے۔اسی طرح 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.15 فیصد کمی کے ساتھ منفی1.80فیصد، 29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.27 فیصد کمی کے ساتھ منفی 0.97فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق 44ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.25 فیصد کمی کیساتھ منفی 0.20فیصدرہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت ،واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
-
وزیراعلیٰ کا کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و صدمہ کا اظیہار
-
خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی افسوس ہے‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ کا پنجاب میں لائیوسٹاک کی بہتری اور فروغ کے لئے شاندار تاریخی پراجیکٹ
-
رانا مشہود کا سیلاب سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس، حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہ
-
وزیرداخلہ کا اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ کا دورہ ، اہل خانہ سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
-
وفاقی وزیر علیم خان کا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ ، سیلاب سے پیدا صورتحال اوربڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی بحالی پرگفتگو
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، سیکیورٹی ذرائع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.