
یوکرین جنگ میں ڈرون انتہائی مہلک ثابت ہورہے ہیں، رپورٹ
یو این
ہفتہ 28 جون 2025
03:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جون 2025ء) فروری 2022 اور اپریل 2025 کے درمیان یوکرین میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون طیاروں کے حملوں میں 395 افراد ہلاک اور 2,635 زخمی ہوئے۔ ان میں 89 فیصد جانی نقصان یوکرین کے زیرانتظام علاقوں میں روسی فوج کی کارروائیوں میں ہوا۔
یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن (ایچ آر ایم ایم یو) نے بتایا ہے کہ یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر روس کے حملے سے شروع ہونے والی اس جنگ میں یہ ڈرون خطرناک ترین ہتھیار بن گئے ہیں۔
مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ روس کے زیرقبضہ یوکرین کے علاقوں میں ڈرون کے ذریعے مسافر بسوں اور ایمبولینس گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
جنگی قوانین کی عدم تعمیل
انہوں نے بتایا ہے کہ ڈرون حملوں کے خوف سے شہری اپنی نقل و حرکت محدود کرنے پر مجبور ہیں، ضروری چیزوں تک ان کی رسائی متاثر ہوئی ہے اور روزگار پر منفی اثر پڑا ہے۔ بڑے پیمانے پر ان ڈرون طیاروں کے حملوں سے محاذ جنگ کے قریب علاقوں میں انسانی حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔
ایسے ڈرون طیاروں پر کیمرے نصب ہوتے ہیں جن کے ذریعے انہیں چلانے والوں کے لیے اپنے ہدف کو دیکھنا بہت آسان ہوتا ہے۔ ان حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ بارودی مواد لے جانے والے یہ ڈرون اس انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اور اس طرح خاص طور پر عسکری و غیرعسکری اہداف میں فرق اور احتیاط کے اصولوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بعض مواقع پر ڈرون چلانے والوں نے بظاہر شہریوں اور شہری تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنایا جو جنگی جرم کے مترادف ہے اور واضح طور پر ان ہتھیاروں کے استعمال میں جنگی قوانین کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔
ہلاکتوں میں متواتر اضافہ
مشن نے مصدقہ اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2023 کے اواخر اور 2024 کے آغاز میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون طیاروں سے شہریوں کی ہلاکتوں میں متواتر اضافہ ہوا جو کہ جولائی 2024 میں عروج پر تھیں اور رواں سال اپریل میں ان کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
مئی اور جون میں بھی ڈرون سے انسانی نقصان ہوتا رہا۔ 23 جون کو دونیسک میں ایک بس پر حملہ کیا گیا جس میں اس کا 65 سالہ ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
22 مئی کو خارکیئو میں 58 سالہ مقامی خاتون رضاکار دو منزلہ رہائشی عمارت پر ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.