پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعرات 1 مارچ 2018 22:13

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے ایس ایم سہیل گیلانی کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے’’کارنل ماڈل کی کوانٹم کروموڈائنامکس کے مطابق بہتری کے ساتھ سائی اور ہلکے میزون کا تعامل‘‘کے موضوع پر،حافظہ عصمت فاطمہ کوریاضی کے مضمون میں ان کے’’ترمیم شہد گازبونٹ کشش ثقل کے کچھ پہلو‘‘کے موضوع پر،حمیرا منظور کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’مخصوص امراض ِ حرکات و سکنات میں ملوث جینز کی تشخیص ‘‘کے موضوع پراورعذرا مقصود کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’لوکس ہیٹروجینٹی کے ساتھ اور اس کے بغیر بہرے پن کی جینز کی تشخیص ‘‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :