والدین پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے تعاون کریں ،ڈاکٹر لئیق احمد چوہدری

ہفتہ 3 مارچ 2018 12:53

قصور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر لئیق احمد چوہدری نے ڈپٹی ڈی ایچ او آفیسر ڈاکٹر منظور اشرف کو پولیو ،اینٹی ڈینگی ، عطائی ڈاکٹر، ویکسی نیشن پر کام کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اپنے آفس میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ قصور جیسے شہر کو پولیو اور ڈینگی جیسے امراض سے پاک کیا جائے جس کیلئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں اور شہر میں مختلف مقامات پر ایسی ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں جو ان بیماریوں کا سد باب کریں۔

ڈاکٹر لئیق احمد نے مزیدبتایاکہ شہر میں صاف ستھرا ماحول ہی اس شہرکو بیماریوں سے نجات دلانے کا باعث بن سکتا ہے اور والدین کو بھی چاہئیے کہ جب پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں ان کے پاس آئیں تو وہ ان سے پوری طرح تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں اوراسکے ساتھ ساتھ اپنے اردگردکے ماحول کو صاف ستھرا رکھیںتاکہ آپ کے بچے مختلف موذی امراض سے بچ کر صحتمند زندگی بسرکرسکیں۔

متعلقہ عنوان :