آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 8 مارچ 2018 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا جبکہ ژوب، فیصل آباد، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں، پشاور ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا تاہم پارا چنار 03، بنوں 02، ڈی جی خان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور منفی 03، کالام منفی02 اور سکردو منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :