Live Updates

عمران خان اور آصف زرداری’’کٹھ پتلی الیون‘‘کے اوپنر ہیں، طلال چوہدری

آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، یہ کسی دن یہ بھی کہہ دیں گے کہ ان کا بھٹو سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان طاہر القادری سے درپردہ ہاتھ ملاتے ہیں، جمہورالیون نہیں جمہور الیون جیتے گا، نواز شریف اصول پر کھڑے ہیں، اس نظریئے کو منزل مقصد تک پہنچائیں گے وزیر مملکت برائے داخلہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 12 مارچ 2018 20:12

عمران خان اور آصف زرداری’’کٹھ پتلی الیون‘‘کے اوپنر ہیں، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری’’کٹھ پتلی الیون‘‘کے اوپنر ہیں، آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، آصف زرداری کسی دن یہ بھی کہہ دیں گے کہ ان کا بھٹو سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان طاہر القادری سے درپردہ ہاتھ ملاتے ہیں، جمہورا الیون نہیں جمہور الیون جیتے گا، نواز شریف اصول پر کھڑے ہیں، اس نظریئے کو منزل مقصد تک پہنچائیں گے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کٹھ پتلی الیون کا حصہ بنی، آصف زرداری کسی دن یہ بھی کہہ دیں گے کہ ان کا بھٹو سے کوئی تعلق نہیں، جس طرح کا امیدوار وہ لے کر آئے ہیں بہتر تھا وہ اعلان کردیتے کہ بلاول کا نام بلاول ضیاء الحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کی باتیں کرتے ہیں جن کو عمران خان نے ڈاکو کہا، انہی کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں، عمران خان طاہر القادری سے درپردہ ہاتھ ملاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری دونوں کٹھ پتلی الیون کے اوپنر ہیں، لوگ جاگ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی بے اصولی نہیں کی، نواز شریف اصول پر کھڑے ہیں، اس نظریئے کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے، جمہورا الیون نہیں جمہور الیون جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں سے آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، جمہوری رویوں سے ملک آگے بڑھ سکتا ہے، عمران خان اور آصف زرداری دونوں پارٹنر ثابت ہوئے ہیں وہ کٹھ پتلی ہیں اور وہ کسی کے ہاتھوں میں کھیلتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات