مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پارٹی صدر منتخب کرنے پر پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا
یہ لمحہ میری زندگی کا اہم اور مشکل مرحلہ ہے ، حالات کے تقاضوں کے تحت مجھے ایک عظیم شخصیت کی جگہ فرائض سرانجام دینے کیلئے کہا جا رہا ہے، مجھے گذشتہ 30 برسوں کے دوران ہمیشہ نواز شریف کی سرپرستی اور رہنمائی حاصل رہی، مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی کارکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور نہیں کر سکتا، وہ ہمیشہ سے ہمارے قائد ہیں اور رہیں گے، نیازی اور زرداری کا گٹھ جوڑ مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد خطاب
منگل 13 مارچ 2018 16:33
(جاری ہے)
یہ لمحہ میری زندگی کا اہم اور مشکل مرحلہ ہے۔ حالات کے تقاضوں کے تحت مجھے ایک عظیم شخصیت کی جگہ فرائض سرانجام دینے کا کہا جا رہا ہے۔
گذشتہ 30 سالوں کے دوران میں نے ہمیشہ ان سے سرپرستی اور راہنمائی حاصل کی۔ مجھے اس حقیقت کا برملہ اعتراف ہے، مجھ سمیت کوئی بھی پارٹی رکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ وہ کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہمارے قائد ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں پاکستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا ہے۔ انہیں قائداعظم کا جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔ ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے انہوں نے 5 ارب ڈالر کی امریکی امداد مسترد کی۔ انہوں نے ملک کے کسانوں کیلئے سڑکیں اور موٹرویز کے منصوبے بنائے۔ نواز شریف کے یہ کارنامے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے اور پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے حوالے سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پر بہت بڑا دھوکہ اور فراڈ ہوا ہے۔ انہوں نے کے پی کے کے عوام کی طرف سے عمران خان کے حوالے سے یہ شعر پڑھا: رخ روشن کا روشن ایک پہلو بھی نہیں نکلا جسے ہم چاند سمجھتے تھے وہ جگنو بھی نہیں نکلا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر کے سفر میں غیرمسلم ساتھیوں نے بھی گرانقدر کردار ادا کیا، توقع ہے کہ غیر مسلم اقلیتیں اپنا یہ کردار ادا جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اس سے بڑھ کر اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ نواز شریف نے اپنی جگہ مجھے بٹھا دیا ہے، ملک کے عوام نے ہمیشہ نواز شریف پر اپنی محبتیں نچھاور کی ہیں، یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآں ہونا کوئی آسان بات نہیں، الله کے فضل و کرم کے ساتھ ساتھ مجھے قائد کی سرپرستی اور تمام ساتھیوں کا اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 برس تک مجھے اپنی جماعت اور ملک و قوم کی خدمت کا موقع ملا ہے، انشاء الله ملک و قوم کی خدمت میں آئندہ بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا۔ انہوں نے جنرل کونسل کا صدر منتخب کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن پارٹی کا قابل فخر سرمایہ ہیں، میں ان کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ہم دل گرفتہ ہیں، مجھے یقین ہے کہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا، مسلم لیگ (ن) قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی امین جماعت ہے، ہم سب قائداعظم کی جماعت کا وارث ہونے کے ناطے سے وعدہ کریں کہ معاشرے کے طبقات میں ہر قسم کا تفرقہ اور امیر و غریب کا فرق ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل کی اصل شکل صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات کی شکل میں سامنے آنی چاہئے، نیازی اور زرداری کا گٹھ جوڑ مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.