مصری بانڈہ پولیس نے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی چرس اور آفیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

منگل 13 مارچ 2018 23:03

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مصری بانڈہ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی چرس اور آفیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔گاڑی کے خفیہ خانوں سے بیس کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور پچاس کلو گرام افیون برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اکوڑہ سرکل میں ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل اعجاز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ ایس ائی اسماعیل شاہ خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مرہٹی چوکی کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھے کہ ایک مشکوک موٹر کار LEH-431 پنجاب آتی دکھائی دی جس کو روکنے کااشارہ کیا۔

جس پر ڈرائیور نے گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے بھگا دی ۔ پولیس نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے موٹر کارکو روکنے پر مجبور کردیا اور کار میں سوار دو افراد سورج شاہ ولد فاروق سکنہ چوکر وہاڑی تحصیل ملیسی پنجاب اور مسماة(ر)زوجہ سورج شاہ سکنہ چوکر وھاڑی تحصیل ملیسی پنجاب کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لینے پر گاڑی کے پچھلے سیٹ کے نیچے بنے ہوئے خفیہ خانوںسے بھاری مقدار میں 17پیکٹ چرس 20کلو گرام اور42 پیکٹ آفیون 50کلوگرام برآمد کر کے ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کرنے کے لیے تھانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :