سکھر،میرا عام انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ،سید فرخ شاہ

تاہم پیپلزپارٹی نے جسے بھی ٹکٹ دیا اس کی اور اپنے والد کی مہم بھرپور انداز میں چلاؤں گا ، رکن ضلع کونسل سکھر و سید خورشید احمد شاہ کے بڑے صاحبزادے کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 مارچ 2018 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے بڑے صاحبزادے اور ضلع کونسل سکھر کے رکن سید فرخ شاہ نے کہا ہے کہ میرا عام انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم پیپلزپارٹی نے جسے بھی ٹکٹ دیا اس کی اور اپنے والد کی مہم بھرپور انداز میں چلاؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی ہمدرد سوسائٹی میں دانیال اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد خورشید احمد شاہ علاقائی اور ملکی سطح پر عوام کی بھرپور خدمت کررہے ہیں اور میں بھی ان کے نقش قدم پر چل رہاہوں لیکن فی الحال عام انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں بنا ہے اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے قیام پرڈاکٹرطارق ساون کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تعلیم اورصحت کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے دانیال اسپتال کا علاقے میں قیام خوش آئند ہے اور مجھے امید ہے کہ اسپتال سے لوگ بھرپور استفادہ حاصل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سیکم نہیں اور لائق تحسین ہیں وہ لوگ جو دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں اس موقع پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سیانہیں سندھ کی روایت کے مطابق اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی ہیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے علاوہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

#

متعلقہ عنوان :