امن وامان کنٹرول میں ہے اور ہم پی ایس ایل فائنل میچ کیلئے فول پروف انتظامات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
جمعرات 15 مارچ 2018 23:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ایونٹ ہے اور ہمیں اسے کامیاب بنانا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے کے ایم سی کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے ہیں تاکہ تمام سڑکیں، سیوریج لائن ، کچرا اٹھانے اور اس طرح کے دیگر سول کام کیے جاسکیں۔میئر کراچی کے پاس کافی اختیارات ہیں اوروہ شہر کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ لاہور میں خود کش حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اس کا کراچی کے امن و امان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں اور اب مجھے یقین ہے انہیں دوبارہ ابھرنے کا حوصلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر میں پائیدار امن کو یقینی بنایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پی ایس فائنل میچ دیکھنے کے لیے پاسس نہیں دیئے جائیں گے۔ میچ کو انجوائے کرنے کے لیے آپ کو ٹکٹ خریدنا ہے نہیں تو آپ اپنے گھروں پر ٹی وی پر میچ سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے یہ بات خوشگوار موڈ میں کہی۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز میں شریک تمام ٹیموں کے لیے ان کی نیک خواہشات ہیں مگر بطور وزیر اعلی سندھ میں کراچی کنکز کے لیے دعا اور سپورٹ کررہا ہوں ۔قبل ازیں وزیر اعلی سندھ نے اسٹیڈیم کے زیر تعمیر اور زیر مرمت حصوں کا اور انکلوزر کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ اسے 22مارچ تک مکمل کرلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.