خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ کی سربراہی میں اجلاس

پیر 19 مارچ 2018 23:11

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بلوچ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز، ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحمٰن بلوچ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خسرے کی وبا پر فوری طور پر قابو پانے کیلیے ٹیم تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک جان لیوا مہلک بیماری ہے جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ بیماری جڑ سے ختم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں موبائل ٹیم بھی تشکیل دی جارہی ہیں تاکہ اس مہلک مرض پر قابو پایا جا سکے۔