فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین میاں بشیر احمد اعجاز نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا

ْ

منگل 20 مارچ 2018 16:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال 2018-19کے لئے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین میاں بشیر احمد اعجاز نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران محمد نعیم شاکر ‘ شوکت سلطان بٹ اور شوکت وٹو بھی موجود تھے۔

جنہوں نے فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2018-19کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کا غذات نامزدگی 20مارچ سے 22مارچ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک پریس کلب میں الیکشن کمیٹی سے حاصل کر کے جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن میں حصہ لینے والے عہدیداران کیلئے فیس1500 روپے ‘ ایگز یکٹو باڈی کے امیدواران کی فیس1000روپے ہو گی جو کہ نا قابل واپسی ہو گی۔

(جاری ہے)

22مارچ شام پانچ بجے تک کا غذات جمع کروانے والے امیدواران کی فہرست پریس کلب میں آویزاں کر دی جائیگی۔ جس پر اعتراضات 24مارچ شام4چار بجے تک وصول کئے جائیں گے اعتراضا ت پر سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 25مارچ کو شام چار بجے تک امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی 27 مارچ شام پانچ بجے تک امیدوار کا غذات واپس لے سکتے ہیں اور اسی دن شام چھ بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔

الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو اپنی سالانہ فیس ادائیگی کی رسید الیکشن کمیٹی کو فراہم کرنا ہو گی جبکہ ووٹر کو بھی اپنا ووٹ ڈالنے سے قبل کلب کی سالانہ فیس بھی جمع کروانی ضروری ہو گی الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 31مارچ بروزہفتہ صبح 8بجے سے لیکر شام چار بجے تک پریس کلب میں ہو گی ۔معزز کونسل و ایسوسی ایٹ ممبران فیصل آبادپریس کلب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورننگ باڈی کے فیصلہ کے مطابق تمام ممبران 25-3-2018تک اپنی سالانہ فیس نئے ممبران مبلغ400روپے ‘پرانے ممبران مبلغ300روپے فی کس کے حساب سے آفس سپرنٹنڈنٹ محمد عقیل احمدرابطہ نمبر (0303-8500411-0313-8700559 ) کے پا س بوقت 1بجے سے لے کر 3بجے تک پر یس کلب میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں ۔

فیس نہ جمع کروانے والے ممبران اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔