پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ سے قبل بارش کے باعث ہونے والی قذافی سٹیڈیم لاہور کی گیلی گرائونڈ کو خشک کرنے کیلئے دو ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی

بدھ 21 مارچ 2018 23:02

لاہور ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ سے قبل بارش کے باعث ہونے والی قذافی سٹیڈیم لاہور کی گیلی گرائونڈ کو خشک کرنے کیلئے دو ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی ۔ایک ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی کا اور ایک پرائیویٹ کمپنی کا تھا ۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر کے بعد گرائونڈ کو خشک کرنے کیلئے رولرز کی مدد بھی لی گئی۔تماشائی جو کہ میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میچ کے شروع دہونے کے بارے میں شک و شبہ کا شکار تھے نے جب گیلی آئوٹ فیلڈ کو خشک کرنے کیلئے دو ہیلی کاپٹر کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔