سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ گورنر سندھ
بدھ 28 مارچ 2018 23:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بد عنوانی، ترقیاتی فنڈز کے ناجائز اور غیر مناسب استعمال سے حکومتی نظم و نسق بھی متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سال عوامی فلاح و بہبود کے لئے خطیر رقوم مختص کرتی ہے جن کا شفاف ، درست اور بر وقت استعمال عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے نتہائی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے ساتھ ساتھ نااہلی، عدم صلاحیت اور لاپرواہی جیسے عوامل بھی عوامی فنڈز ضائع ہونے کا باعث بنتے ہیں جس کے خاتمہ کے لئے افسران کی مسلسل اور متواتر تربیت اشد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آڈٹ رپورٹس کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سامنے جلد از جلد پیش کئے جانے کے لئے بھی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹس میں بدعنوانی، فرائض میں غفلت اور دیگر عوامل کے باعث سرکاری فنڈز کے ضیاع کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کے ازالے اور ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی ضروری ہے تاکہ انہیں دہرائے جانے سے روکا جا سکے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سرکاری رقوم افسران کے پاس عوام کی امانت ہوتی ہیں ان میں خیانت اور بدعنوانی ایک سنگین جرم ہے۔ بعد ازاں اسحاق خسرو، فتح محمد قریشی اور ڈاکٹر پیر بھوایس لال نے گورنر سندھ کو اپنے اپنے ادارے کی جانب سے کئے گئے آڈٹس کی رپورٹ پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.