بلوچستا ن کے لوگ محب وطن اور ہمارا صوبہ پرامن ہے، ہم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کوشکست دیں

گے،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی

جمعہ 30 مارچ 2018 22:39

بلوچستا ن کے لوگ محب وطن اور ہمارا صوبہ پرامن ہے، ہم سیکورٹی فورسز کے ..
کوئٹہ۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستا ن کے لوگ محب وطن اور ہمارا صوبہ پرامن ہے ہم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کوشکست دیں گے، دہشت گرد عناصربلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں اور سکولوں کو ویران کرنا چاہتے تھے حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوئے بلوچستان میں پی پی ایل فٹ بال کپ کرانے پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے شکر گزار ہیں اور امیدظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کریگی۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو صادق شہید فٹ بال گراونڈمیں پی پی ایل فٹ بال کپ 2018ئکے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ سردار نوید حیدر، پی پی ایل کے پی ایم ڈی رفیق بوہرا، جنرل منیجر فرخ الدین نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پی پی ایل فٹ بال کپ2018ئکا فائنل میچ کوئٹہ اور دکی کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا ۔

بعد میں دکی نے پنلٹی کک پر یہ میچ جیت کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں امن کی بحالی پر خصوصی توجہ دی ہے جس کے باعث صوبے کے کھیلوں کے میدان اور سکول دوبارہ آباد ہوگئے ہیں دہشت گرد چاہتے تھے کہ بلوچستان کے کھیلوں کے میدان اور سکولز ویران ہوں لیکن دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والے پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت،عوام اور سیکورٹی فورسز ملکر صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے تاہم کچھ بچے کچھے دہشت گرد چھپ کر حملہ کرتے ہیں جنہیں جلد ہی شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام فٹ بال سے بہت لگاو رکھتے ہیں ہم پی پی ایل کے حکام سے کہتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں فٹ بال اکیڈمی قائم کرے جس کیلئے بلوچستان حکومت زمین اور ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایل بلوچستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے اور گزشتہ تین سالوں سے صوبے میں فٹ بال ٹورنامنٹ کرارہی ہے جس پر پی پی ایل انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہیں اورامید ظاہر کرتے ہیں کہ پی پی ایل آئندہ بھی کھیلوں کی سرپرستی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں کوئٹہ اور دکی کی ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی ،نوید حیدررفیق بوہرا نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :