بلوچستان میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا‘لسبیلہ میں درجہ حرارت44ڈگری تک جا پہنچا
میاں محمد ندیم پیر 2 اپریل 2018 13:32
(جاری ہے)
مارچ کے دوران لسبیلہ میں گرمی کا34اورتربت اور نوکنڈی میں 8،8سالہ ریکارڈ ٹوٹا ، لسبیلہ میں 29مارچ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے قبل لسبیلہ میں سب سے زیادہ گرمی 30مارچ 1984ءکو پڑی تھی،اس دن 34سال قبل لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسی طرح تربت میں گرمی کا 8سال کا ریکارڈ ٹوٹا، 29مارچ 2018کوتربت میں پارہ 44اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاتھا ، اس سے قبل تربت میں 16مارچ 2010ءکو سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی، محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 16مارچ 2010ءکو تربت میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تھا۔صوبے کے ایک اورعلاقے نوکنڈی میں بھی گزشتہ ماہ زیادہ سے زیادہ گرمی کا 8سالہ ریکارڈ ٹوٹا، نوکنڈی میں 29مارچ 2018ءکو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ اس سے قبل نوکنڈی میں 18مارچ 2010ءکو درجہ حرارت 38اعشاریہ 6ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے رواں موسم گرما کے دوران صوبے کے بیشترعلاقوں میں عمومی طور پر گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.