سوات ،ْپراسرار بیماری سے 4 بچے ہلاک ،ْ بارہ متاثر

شناخت نہ کی جانے والی بیماری ایک ہفتے قبل منکیال کے غون پتے گاؤں میں سامنے آئی تھی ،ْاہل خانہ

پیر 2 اپریل 2018 15:27

مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) سوات کے علاقے بحرین میں پراسرار بیماری کی وجہ سے 4 بچے ہلاک اور 12 زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑرہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کے مطابق شناخت نہ کی جانے والی بیماری ایک ہفتے قبل منکیال کے غون پتے گاؤں میں سامنے آئی تھی۔انہوںنے کہا کہ 16 بچوں کو مدیان میں تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم طبی سہولیات میں فقدان کی وجہ سے وہاں 4 بچے ہلاک ہوگئے۔

عبد اللہ جان نے کہاکہ میڈیکل سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ان کے بھتیجے سرباز خان کا ہسپتال میں انتقال ہوا جبکہ اس ہی گاؤں کے 3 سالہ سلمان، 10 ماہ کے نعمان اور 1 سالہ یسریٰ بھی انتقال کرگئی۔بیمار بچوں کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کے بچوں کو خسرہ ہوا تھا تاہم ڈاکٹرز اس بیماری کے حوالے سے پتہ لگانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

تحصیل بحرین کے ناظم حبیب اللہ ثاقب جنہوں نے بقیہ 12 بچوں کو سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں مدد کی تھی نے کہاکہ بیمار بچوں کو بکار ہے لیکن میدیان ہسپتال میں ڈاکٹروں کو یہ سمجھ نہیں آرہا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر طبی سہولیات کے انتظامات کرے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جا سکے۔دریں اثناء ضلعی صحت حکام ڈاکٹر غلام سبحانی کے مطابق علاقے میں بیماری کی تحقیقات کیلئے ٹیم پہنچ گئی ہے اور ہمیں بیمار بچوں کے خون کے نمونے بھی ملے ہیں جسے ہم نے لیبارٹری بھیج دیا ہے تاکہ بیماری کا پتہ لگایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں بیماری کے ہپھیلنے سے روکنے کے لیے بھی انتظامات کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :