Live Updates

زرداری اب تم بھی کہوگے کیوں نکالا اور کیوں جیل میں ڈالا؟ عمران خان

زرداری بھٹوخاندان میں ایسے ہےجیسے شریف فیملی میں کیپٹن صفدر، سندھی عوام فکرنہ کریں نیا پاکستان بننے والا ہے،بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جوسندھ میں ہے۔نوابشاہ میں ممبرسازی مہم کے دوران خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 اپریل 2018 17:22

زرداری اب تم بھی کہوگے کیوں نکالا اور کیوں جیل میں ڈالا؟ عمران خان
نوابشاہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اب تم بھی کہوگے کیوں نکالا اور کیوں جیل میں ڈالا؟ زرداری بھٹو خاندان میں ایسے ہے جیسے شریف فیملی میں کیپٹن صفدر ،سندھی عوام فکر نہ کریں نیا پاکستان بننے والا ہے، بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جوسندھ میں ہے۔انہوں نے آج نوابشاہ میں ممبرسازی مہم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں آج نوابشاہ سے ممبر سازی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

ملک کی دوبیماریاں ہیں ۔ایک پنجاب میں مجھے کیوں نکالا، دوسرا سندھ میں جو حاریوں کاپانی بھی بند کردیتا ہے۔آصف زرداری نے لوگوں کوغلام بنا کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جوظلم ہورہا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں ہورہا۔

(جاری ہے)

سندھ کے لوگ سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جوسندھ میں ہے۔ سندھ میں خوف کاراج ہے۔

عمران خان نے کہا کہ زرداری میں تمہارے گھرسے شروع کررہا ہوں ۔قوم کا لوٹا ہوا پیسا واپس لے کرآؤں گا۔زرداری بمینوسینما سے شروع ہوا اور اب کتنی شوگرملز ہیں یہ سب جانتے ہیں۔زرداری میں تمہارا مقابلہ کرنے کیلئے تمہارے گھرنوابشاہ میں آگیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک توکہتا پھر رہا ہے کہ کیوں نکالا؟ اب زرداری تم بھی کہوگے کہ کیوں نکالا اور پھر کیوں جیل میں ڈالا؟ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری بھٹو فیملی میں ایسے ہیں جیسے شریف فیملی میں کیپٹن صفدر ہیں۔لیکن کہاں شریف اور کہاں بھٹو دونوں کامقابلہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام فکر نہ کریں نیا پاکستان بننے والا ہے اندھری رات کا خاتمہ اور نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات