بھارت نے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کو ویزہ جاری کردیا
ویز ے مل گئے ،22اپریل کو کولکتہ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد یقینی طور پر اجلاس میں زیر بحث آئے گا،امید ہے آئندہ سال آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی میزبانی پاکستان کو ملے گی،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 9 اپریل 2018 12:50
(جاری ہے)
نجم سیٹھی آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کہانیوں پر بات نہیں کروں گا میں آئی سی سی کا ڈائریکٹر ہوں اور مجھے ویزے کا اجرا آئی سی سی کی ذمے داری تھی اور یہ مسلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد یقینی طور پر اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ پاکستان کو فوری طور پر کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں مل رہی لیکن ہم نے آئی سی سی کو درخواست دے رکھی ہے کہ پاکستان آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس آئرلینڈ میں جون میں ہوگا جس کے بعد اکتوبر میں آئی سی سی کا ایک اور اجلاس ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ آئندہ سال آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی میزبانی پاکستان کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے سربراہ پاکستان آئیں گے تو اس میٹنگ سے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا انہیں درست اندازہ ہوسکے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.