پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 13 اپریل 2018 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے سحرش افتخاردختر افتخار علی کوایگریکلچر(پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’’آلو کے آگیے جھلسائو کی روک تھام کیلئے پھپھوندی کش ادویات کے کمپیوٹرائز ڈ نمونہ جات ‘‘کے موضوع پر،محمود احمد ولد برکت علی کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’کرکومین کے نئے مماثل کی ترکیب ، خصوصیات اور ان کی حیاتیاتی سرگرمیاں‘‘کے موضوع پر،عاطف خان جدون ولد محمد اکرم خان جدون کواکنامکس کے مضمون میں ان کے’’عالمگیریت، خرچ کرنے کے نمونے اور ثقافتی تغیرات کا اتصال : پنجاب، پاکستان کے تین بڑے شہروں سے بمعہ ثبوت ‘‘کے موضوع پر،محمد اقبال رائے ولد محمد رمضان کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان امریکہ تعلقات : انسداد دہشت گردی کی مشترکہ حکمت عملی(2001-2013) ‘‘کے موضوع پراورضیاء الحق ولد محمد سلیم ساقی کو سپیس سائنس کے مضمون میں ان کے’’لاہور پاکستان میں اوزون ختم کرنے والے بڑے مادوں اور ان کے آب و ہوا میں تبدیلی پر اثرات کا تعین بذریعہ آر۔

(جاری ہے)

ایس/جی ۔آئی ۔ایس ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :