
پاکستان سکول بحرین میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات
عمر جمشید
پیر 16 اپریل 2018
11:43

(جاری ہے)
اس سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان برائے بحرین میں قائم مقام سفیر اور ہیڈ آف چانسری جناب مراد علی وزیر تھے جبکہ بحرین نیشنل گارڈز کے کرنل سکندر مہمان اعزاز تھے. راقم الحروف نے تلاوت کلام پاک سے اس تقریب کا آغاز کیا، پاکستان اور بحرین کے قومی ترانوں کے بعد جئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ پاکستان سکول جناب قاری سمیع الرحمان نے اپنے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی روز افزوں تعلیمی ترقی اور امتحانات میں طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو جانچنے کے عمل پر سیر حاصل انداز میں روشنی ڈالی.
انہوں نے مقامی اور فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں پاکستان سکول کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کا بھی تذکرہ کیا. والدین کو ان کے بچوں کی امتحانات میں کامیابی اور پوزیشنیں حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ادارے میں جاری معیاری تعلیمی عمل کے نمایاں پہلووں پر بھی روشنی ڈالی. اس جلسہ تقسیم انعامات کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب مرادعلی وزیر نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے تواتر سے اہتمام پر پاکستان سکول کی مینجمنٹ، خاص طور سے پرنسپل جناب عتیق الرحمن، چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب سمیع الرحمان اور اساتذیط کی متواتر کاوشوں کی تعریف کی. اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کے لیئےتعلیمی عمل. میں حوصلہ افزائی کے لئے اس دنگا رنگ تقریب کے انعقاد کو بھی سراہا. بعد ازاں تقسیم انعامات کا مرحلہ شروع ہو، چئیرمین بورڈ، مہمان خصوصی، مہمان اعزاز، پرنسپل اور بورڈ ارکان کے ہاتھوں ہہ مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچا. کل 79 ذہین طلبہ و طالبات کو سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا. اس دوران مختلف قومی نغموں پر مشتمل ایک خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا گیا. طلباء و طالبات کے لئے تقسیم انعامات کے بعد بحرین کے ایک سالانہ ثقافتی میلے BAHRAINص for all, All for Bahrain منعقدہ 30 مارچ 2018، بمقام الخلیفہ گارڈن، میں حصہ لینے والے پاکستانی سکول کے اساتذہ اساتذہ اور دوسرے مدد گار اہلکاروں کو بھی تعریفی اسناد دی گئی. اس تقریب کے آخر میں پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے والدین اور دیگر مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوذیشن حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی.مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.