کھلابٹ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، اسلحہ برآمد ، ملزمان کو گرفتار

پیر 16 اپریل 2018 12:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) کھلابٹ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر ذوالفقار خان جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او کھلابٹ فیصل حفیظ کی ہمراہ نفری پولیس و لیڈی پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک عدد رائفل 12 بور، ایک عدد 30 بور شاٹ گن، ایک عدد 30 بور پستول اور ایک عدد 38 بور ریوالور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے پر زاہد سکنہ پڈھانہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 30 بور پستول برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :