شام پر مزید حملوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیلے گی، روس،ایران

امریکی حملوں سے سات برس سے جاری تنازعے کے حل کی راہیں مسدود ہو گئیں،پوٹن کا ایرانی صدر کا فون

پیر 16 اپریل 2018 12:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے شام پر مزید حملوں سے دنیا بھر میں افراتفری کی کیفیت میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ روسی صدر پوٹن نے ایرانی صدر حسن روحانی سے فون پر بات کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام پر امریکہ اور مغربی ملکوں کی طرف سے کئے جانے والے میزائل حملوں سے سات برس سے جاری شامی تنازعے کے سیاسی حل کی راہیں مسدود ہو گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ولادی میر پوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگر یہ حملے جاری رکھے گئے تو بین الاقوامی تعلقات میں یقینی طور پر افراتفری کی کیفیت پیدا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :