عورتوں کو شلٹر کے طور پر سامنے لایا گیا، غیرت ہوتی تو مرد بن کر خود سامنے آتے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 12:47

عورتوں کو شلٹر کے طور پر سامنے لایا گیا، غیرت ہوتی تو مرد بن کر خود سامنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جس دن نا اہلی کا فیصلہ آیا اس کے  بعد سپریم کورٹ کے باہر  عدلیہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا کمیشن کیس کی سماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا اہلی کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

یہ نعرے خواتین کے زریعے لگوائے گئے۔ یہ لوگ خواتین کو شلٹر کے طور پر سامنے لے آتے ہیں۔غیرت ہوتی تو مرد بن کر خود سامنے آتے۔اب خواتین کو بھلا کچھ کیا کہا جائے۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اگر عدلیہ کمزور ہو گی تو میڈیا کمزور ہو گا۔اگر ہماری بات ٹھیک نہیں تو ہم بولنا بند کر دیں گے۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: