امن کا وجود جنگ سے نہیں ،انصاف کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی
شہباز بھٹی کا سانحہ صرف پاکستان ہی نہیں، پوری دنیا کے امن پسند معاشرے کے لیے ایک المیہ تھا،چیئرمین سینیٹ کا وینس میں عالمی امن کانفرنس سے اہم خطاب
ہفتہ 5 جولائی 2025 18:41
(جاری ہے)
یہ کانفرنس معروف امن علمبردار ڈاکٹر پال بھٹی کی زیرِ قیادت منعقد کی گئی، جس کا مقصد دنیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات، ناانصافی اور عدم برداشت کے ماحول میں مکالمے اور اجتماعی جدوجہد کو فروغ دینا تھا۔
اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی برادری کے لیے جرات اور قربانی کی علامت تھے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز بھٹی کا سانحہ صرف پاکستان ہی نہیں، پوری دنیا کے امن پسند معاشرے کے لیے ایک المیہ تھا۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت ہمیشہ انصاف، برابری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبردار رہی ہے۔عالمی تناظر پر بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور مشرقی یورپ میں جاری کشیدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ پائیدار امن کے لیے عالمی برادری کو انصاف، مکالمے اور انسانی وقار کو بنیاد بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کے نہ ہونے کا نام نہیں، بلکہ یہ انصاف کی موجودگی اور تنوع کا احترام ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے طالبان کے ہاتھوں اغوا کا ذاتی حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ صرف مفادات نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری کے تحت عمل کریں، خاص طور پر جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے۔اپنے خطاب کے اختتام پر سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی رہنماؤں، اداروں اور اقوام سے پرزور اپیل کی یہ اجلاس وینس میں ایک عام کانفرنس نہ سمجھی جائے بلکہ اسے ایک اجتماعی عہد تصور کیا جائے ظ ایسا عہد جو قیادت، عمل اور امن کے تحفظ کو ایک ضرورت کے طور پر تسلیم کرے۔ یہ کانفرنس عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور قیام امن کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا ایک اہم مظہر تھی۔مزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں بچوں کو طویل سزائیں دینے کے قانون کی منظوری پر تشویش
-
لاکھوں نوجوانوں کو پہلی ملازمت کے حصول میں مشکل، عالمی ادارہ محنت
-
نوجوانوں کو آن لائن ہراسانی اور متعصب الگورتھم سے خطرہ
-
مقتول نوجوان میر رضا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا آخری انٹرویو سامنے آگیا
-
اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے
-
حکومت کا یوم آزادی پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
میر رضا کیس: سوچیں! کیسے طاقتور قاتل ہوں گےکہ سندھ حکومت نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا
-
عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا
-
اعلیٰ عدلیہ کے بعد ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
-
ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
-
لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بس اور ٹرکوں کی غیر معینہ مدت کیلئے انٹری بند کردی گئی
-
یہ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں، یہ کاکروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.