
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
کوئی کہتا ہے کہ ایک جماعتی حکومت لارہے اور فوج کا رول آئینی کررہے ہیں،یہ چیزیں زیب داستاں کیلئے سنائی جارہی ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 5 جولائی 2025
21:07

(جاری ہے)
اب انڈیا یہ مان گیا کہ ان کے جہاز گرائے گئے ہیں۔ جہاں تک چین اور ترکی کا تعلق ہے تو دونوں ہمارے دوست ممالک ہیں، ہم ان سے فوجی سازوسامان خریدتے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ پاکستان نے اکیلے لڑی ہے، اس میں پاکستان کے بچے ، عوام بھی شامل تھے۔
بھارت کے ساتھ جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کامران شاہد کا میاں نوازشریف سے کافی پرانا تعلق ہے، وہ اپنے والدسے تصدیق کرلیں۔اس طرح کی کائٹ فلائنگ سے میڈیا کی کریڈیبلٹی پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے، میاں نوازشریف کیوں عمران خان سے ملنے جائیں گے؟ کوئی مجھے اس کی سیاسی لاجک سمجھا دے، یہ ٹھیک ہے کہ اس سے پہلے نوازشریف ان کو ہسپتال ملنے گئے تھے اور بنی گالہ بھی گئے تھے پھر عمران خان نے سڑک کیلئے 40لاکھ مانگ لئے تھے۔اس بار جائیں تو کچھ اور پیسے نہ مانگ لیں ، کامران شاہد ان سے گارنٹی لے لیں۔پیپلزپارٹی کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے، پی ڈی ایم دور میں اتحادی حکومت اچھی چلی تھی، اگر پیپلزپارٹی دوبارہ حکومت میں شامل ہوتی ہے تو ملک کیلئے اچھا ہوگا، یہ فیصلہ سینئرقیادت اوراتحادی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہوگا۔میرے پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے، ترمیم کسی وقت بھی لائی جاسکتی ہے۔ ترمیم کی بات کرکے میڈیا پھر اس میں رنگ بھرنے لگتا ہے، کوئی کہتا ہے کہ الیکشن 2030 تک لے جائیں گے، کوئی کہتا ہے کہ ایک جماعتی حکومت لارہے ہیں، اور فوج کا رول آئینی کررہے ہیں۔یہ چیزیں زیب داستاں کیلئے سنائی جارہی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ
-
اسلام آباد،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے خوارج کے خاتمے پر فورسز کو زبردست خراجِ عقیدت
-
امریکہ: ٹرمپ کے قدامت پسند حامی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک
-
دنیا کے زیادہ تر ممالک میں جمہوریت زوال کا شکار، رپورٹ
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.