دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 جولائی 2025 20:04

دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی 2025) وزیراعلی مریم نواز شریف نے تونسہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

مزید برآں وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش  ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب میں آنے والے زائرین کیلئے بہتر سے بہترین انتظامات کئے گئے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  حضرت داتا گنج بخش ؒکے غسل مبارک کی تقریب میں سیکورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منتظمین کو ہدایت کی کہ حضرت داتا گنج بخش ؒکے غسل مبارک پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، محبت سے پیش آئیں -زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے- رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے - مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش ؒ نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا ہے- دوسری جانب پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13شیر قبضے میں لے گئے، 5افراد گرفتار مقدمات درج، لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہری محکمہ وائلڈ لائف کے ریڈار پر آگئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے صوبے بھر میں 22 مقامات کی انسپکشن کی، لاہور سے 4 شیر بازیاب کرائے گئے اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔