جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے

مودی حکومت اپنی عوام کو مطمئن کررہی کہ جنگ اکیلے پاکستان سے نہیں بلکہ تین چار ممالک سے لڑی، بھارت کا بیانیہ مٹی میں مل گیا اور سندور اجڑ گیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 جولائی 2025 20:33

جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 جولائی 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی، لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے،مودی حکومت اپنی عوام کو مطمئن کررہی کہ جنگ اکیلے پاکستان سے نہیں بلکہ تین چار ممالک سے لڑی۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو شکست فاش ہوئی ہے، ان کے دعوے مٹی میں مل گئے اور سندور اجڑ گیا، اب عوام کو جواز دے رہے کہ پاکستان اکیلا نہیں تھا بلکہ یہ تین چار ممالک تھے جن کے ساتھ جنگ لڑی، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساری دنیا کی سپورٹ ملی۔

بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، بھارت کی فوجی ہی نہیں سفارتی شکست بھی ہوئی ہے ، ہماری افواج پاکستان نے بڑی سخت ٹریننگ حاصل کی ہوئی ہے، افواج پاکستان نے بھارت سے جنگ لڑی اورشکست دے کر اپنا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

اب انڈیا یہ مان گیا کہ ان کے جہاز گرائے گئے ہیں۔ جہاں تک چین اور ترکی کا تعلق ہے تو دونوں ہمارے دوست ممالک ہیں، ہم ان سے فوجی سازوسامان خریدتے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ پاکستان نے اکیلے لڑی ہے، اس میں پاکستان کے بچے ، عوام بھی شامل تھے۔

بھارت کے ساتھ جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے۔ دوسری جانب بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران  پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا، پاک بھارت جنگ میں ہمیں ایک نہیں تین ممالک کا سامنا تھا ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے۔