کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:22

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جسے دشمن بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے اور اٴْن کی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے ملک کی حفاظت کے لئے لڑنے کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نہ صرف اپنے اہل خانہ بلکہ پورے قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے عزمِ مصمم اور لازوال قربانیوں کی قدر کرتی ہے جو ملک کی حفاظت کی خاطر ہر لمحہ تیار رہتی ہیں۔یومِ شہادت کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور ان کے اہل خانہ کو پورا ملک سلام پیش کرتا ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔