پاکستان جوڈو فیڈریشن کا ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان

پیر 16 اپریل 2018 13:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے 11 کھلاڑیوں جن میں6 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ تین آفیشلز بھی ہمراہ ہوں گے۔

ایونٹ کیلئے جن کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، قیصرخان، قاسم علی، محمد عباس، باہر حسین اور ندیم اکرم شامل ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں میں حمیرا عاشق، مریم، شمائلہ گل، عاصہ بانو اور بینیش خان شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں عابد مجید ٹیم منیجر، طالب حسین کوچ اور سید قمر شکیل بخاری بطور ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میںمرد اور خواتین کھلاڑی تربیٹ حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 20 سے 24 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 19اپریل کو نیپال روانہ ہوگی۔ مسعود احمد خان نے بتایا کہ کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت مرد اور خوتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان سے چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :