ملازمت نہ ملنے پر سافٹ وئیر انجینئرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 14:14

ملازمت نہ ملنے پر سافٹ وئیر انجینئرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) : ملازمت نہ ملنے پر پاکستانی سافٹ وئیر انجینئیرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول لیا۔ چائے پراٹھے کے مالک سافٹ وئیر انجینئیر نے بتایا کہ ہم تین چار لڑکے ہیں اور سارے کے سارے انجینئرز ہیں، ہمیں ڈگری ہونے کے باوجود ملازمت نہیں ملی جس کے بعد ہم نے ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ہاتھوں سے بنے چائے پراٹھے کی خوب تعریف کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں نوجوانوں کے اس بزنس آئیڈیا کو سراہا وہیں انجینئیرز کے لیے ملازمتوں کے فقدان کی مذمت بھی کی۔ اس کیفیٹیریا کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :