سانحہ کارساز کو 18 برس بیت گئے، ملک بھر میں دعائیہ تقریبات

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 12:03

سانحہ کارساز کو 18 برس بیت گئے، ملک بھر میں دعائیہ تقریبات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) سانحہ کارساز کو 18 برس بیت گئے،پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

سانحہ کار ساز کے شہدا ء کی 18ویں برسی کی مناسبت سے پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 26اضلاع میں دعائیہ تقریبات اور شمعیں روشن کی گئیں۔

پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں بھی لاہور تنظیم کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے بعد شہدا ء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔18 اکتوبر2007 کو پاکستان کی تاریخ کا ہولناک واقعہ پیش ہوا جب طویل جلا وطنی کے بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے استقبالی قافلے کو کراچی میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔سانحہ کارساز میں 200 سے زائد افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔