دبئی ، 15 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر امارتی نوجوان گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر اپریل 14:20

دبئی ، 15 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر امارتی نوجوان گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) دبئی پولیس نے ایک 25 سالہ امارتی نوجوان کو15 سالہ لڑکے کو ڈرا دھمکا کر اُسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق 15 سالہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ جس دن اس امارتی شہری نے اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اُس سے ایک دن پہلے اسکے دوستوں نے اُسکا گینگ ریپ کیا تھا۔

امارتی نوجوان نے لڑکے کو اپنے ساتھ گھومنے پھرنے کی پیش کش کی لیکن لڑکے کے منع کرنے پر امارتی نوجوان نے لڑکے کو دھمکایا کہ اگر اُسنے اُسکی بات نہیں مانی تو وہ اُسکے گینگ ریپ کی ویڈیو وائرل کر دے گااور سب کو بتا دے گا کہ اُسکے دوستوں نے اُسکے ساتھ کیا کیا ہے ۔ 15 سالہ لڑکا امارتی نوجوان کی دھمکی پر اُسکے ساتھ چلا گیا ، جس پر امارتی نوجوان نے لڑکے کے ساتھ دبئی کے ایک محل نُما گھر میں اُسکے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اُسے واپس اُسکے گھر چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

لڑکے نے گھر آتے ہی پولیس کو شکایت درج کرائی اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔ پولیس نے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔ امارتی نوجوان نے عدالت میں کیس کی پہلی سنوائی میں اُس پر لگنے والے تمام اِلزامات کی تردید کر دی ہے ۔ واقعہ گزشتہ سال ستمبر میں پیش آیا تھا ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔