Live Updates

ہم نے ایران پر بڑا وار کیا، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہو

طاقت کا استعمال ہی کیوں نہ کرنا پڑے ایران سے افزودہ یورینیم کا خاتمہ ضروری ہے،انٹرویو

پیر 11 مئی 2026 11:45

ہم نے ایران پر بڑا وار کیا، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہو
�بیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) اسرائیلی وزیر اعظم نتنیاہو نے ایران میں جوہری تنصیبات کو ختم کرنے اور وہاں سے افزودہ یورینیم ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چاہے طاقت ہی کیوں نہ استعمال کرنی پڑے ایسا کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کویک انٹرویو میں مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران پر بڑا وار کیا ہے لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔تنیاہو نے انٹرویو کے دوران مشرق وسطی میں جاری پیش رفت اور سیاسی معاہدوں کے امکانات پر بات کی۔ انہوں نے ایران پر حملے کا فیصلہ کرنے سے قبل "سچویشن روم" کے اندر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بھی بتائیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات