Live Updates

برطانیہ نے ایران سے منسلک تنظیموں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

پابندیوں کا مقصد برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،ایرانی ریاست سے منسلک گروہ یورپ اور امریکا میں غیرقانونی سرگرمیوں ملوث ہیں۔ برطانوی وزارت خارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 مئی 2026 22:41

برطانیہ نے ایران سے منسلک تنظیموں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 مئی 2026ء ) برطانوی حکومت نے ایران سے منسلک تنظیموں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی پابندیوں کا مقصد برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، ایران پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرکے عالمی تجارت متاثر کرنے اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے کا الزام ہے ۔

ایرانی حکومت کی مبینہ سرگرمیوں کیلئے فنڈنگ کرنے والے مالیاتی نیٹ ورکس پر پابندیاں لگائیں۔ ایرانی ریاست سے منسلک گروہ یورپ اور امریکا میں غیرقانونی سرگرمیوں ملوث ہیں۔ ایران کے خلاف اقدامات یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ مشتبہ افرا دکے برطانیہ سفر ، مالی اثاثوں اور کاروباری سرگرمیوں پر قدغن عائد کی جائے گی، ایران سے منسلک مجرمانہ نیٹ ورکس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق مشتبہ افرا د کے برطانیہ سفر ، مالی اثاثوں اور کاروباری سرگرمیوں پر قدغن عائد کی جائے گی، ایران سے منسلک مجرمانہ نیٹ ورکس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے ایران جیسے ممالک لاحق خطرات کیلئے سخت قوانین لانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ رواں سال اشتعال انگیزی بیانات پر تین بار ایرانی سفیر کو طلب کرچکا ہے۔ برطانیہ فروری میں ایرانی مظاہرین پر تشدد کے الزام میں پابندیاں عائد کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانی حکومت اب تک ایران سے متعلق 550 پابندیاں عائد کرچکی ہے۔ پابندیوں کی زدمیں آنے والوں میں پاسدران انقلاب سے وابستہ عناصر بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کی پابندیوں کے اقدامات ایران روس کی مبینہ غیرمستحکم سرگرمیوں کے خلاف وسیع کارروائی کا حصہ ہیں۔ 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات